26 دسمبر، 2015، 12:33 PM

پاکستان کے شہرلاہور میں15 سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا

پاکستان کے شہرلاہور میں15 سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے مال روڈ کے قریب ایک گیسٹ ہاؤس میں 15 سالہ لڑکی سے مبینہ طور پر " گینگ ریپ " کا نشانہ بنایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے مال روڈ کے قریب ایک گیسٹ ہاؤس میں 15 سالہ لڑکی سے مبینہ طور پر " گینگ ریپ " کا نشانہ بنایا ہے۔ اطلاعات کے مطابق متاثرہ لڑکی کو تشویشناک حالت میں لاہور کے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکی کو مبینہ طور پر نشہ آور مشروب بھی پلائی گئیں جبکہ ابتدائی طبی معائنے میں لڑکی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی۔ملتان روڈ کی رہائشی بدنصیب 15 سالہ لڑکی جسے کار سوار افراد نے اغواکرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، رات ایک بجے کے قریب اطلاع ملنے پر متاثرہ لڑکی کےگھر والے اسے ہوٹل سے اسپتال لے گئے.پولیس کے مطابق زیادتی میں مبینہ طور پر پولیس اہلکار بھی ملوث ہیں .شک کے بنیاد پر پولیس نے 10 افراد کو حراست میں لے لیا۔ زیادتی کا شکار ہونے والی کمسن لڑکی آٹھویں جماعت کی طالبہ ہے.پولیس کے مطابق 6 سے 7 افراد نے متاثرہ لڑکی کو ملتان چونگی سے اغوا کیا تھا۔ لڑکی کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزمان انہیں جان سے ماردینے کی دھمکیاں دے رہے ہیں.

News ID 1860583

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha