مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلا دیش نے ڈھاکہ میں تعینات پاکستانی خاتون سفارتکار پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام لگاتے ہوئے انھیں ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بنگلا دیش کی وزارت خارجہ کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمیشن میں تعینات خاتون سیکنڈ سیکریٹری فارینہ ارشد کو دہشت گردوں کو مالی امداد فراہم کرنے کے الزامات پر 2 روز قبل ملک چھوڑنے کا کہا گیا تھا جس پر حکومت پاکستان نے انھیں بدھ کے روز واپس بلا لیا ہے۔
بنگلا دیش نے ڈھاکہ میں تعینات پاکستانی خاتون سفارتکار پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام لگاتے ہوئے انھیں ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا ہے۔
News ID 1860530
آپ کا تبصرہ