مہر خبررساں ایجنسی نے روسی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ 57 فی صد روسی شہری چاہتے ہیں کہ سن 2018 کے صدارتی انتخابات میں یا تو ولادیمیر پوتن کو پھر سے صدر روس منتخب کیا جائے یا پھر کسی ایسے شخص کو جو ولادی میر پوتن کی پالیسی جاری رکھے۔18 فی صد افراد کا کہنا ہے کہ وہ کسی دوسرے شخص کو منتخب کرنا چاہتے ہیں جو روس کے مسائل کا دوسرے حل تجویز کرسکے۔ 48 فی صد رائے دہندگان کے مطابق اس وقت روس میں کوئی ایسی سیاسی شخصیت نہیں ہے جو ولادی میر پوتن کی جگہ لے سکے جبکہ 33فی صد لوگوں کے خیال میں ایسی شخصیت کو تلاش کیا جا سکتا ہے۔ رائے شماری کے نتائج کے مطابق پچھلے سال کے مقابلے میں ایسے لوگوں کی تعداد 60 فی صد سے کم ہو کر 45 فی صد ہو گئی ہے جو سمجھتے ہیں کہ ملک کی حکومت میں انتخابات کے نتیجے میں نئے لوگوں کو لانے کی ضرورت ہے۔ 21 فی صد لوگوں کا کہنا تھا کہ ایسا ہر گز نہیں ہونا چاہیے کہ سارا اقتدار ایک ہی شخص کے ہاتھوں میں ہو۔
57 فی صد روسی شہری چاہتے ہیں کہ سن 2018 کے صدارتی انتخابات میں یا تو ولادیمیر پوتن کو پھر سے صدر روس منتخب کیا جائے یا پھر کسی ایسے شخص کو جو ولادی میر پوتن کی پالیسی جاری رکھے۔
News ID 1860077
آپ کا تبصرہ