مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پرانے راکٹ سے کھیلتے ہوئے 7 بچے اس کے پھٹنے سے جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک اور واقعے میں پریشر ککر بم پھٹنے سے بھی 3 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ افغان دارالحکومت کابل میں بچوں کو کھیل کے دوران کافی عرصے پرانا راکٹ مل گیا جسے انہوں نے کھلونا سمجھ کر کھیلنا شروع کردیا تاہم اس دوران بچوں نے جب اسے کپڑے میں باندھ کر پھینکا تو راکٹ دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 7 بچے موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔ وافغان وزارت داخلہ کے مطابق کابل میں ہی ایک اور واقعہ میں پریشرککر بم پھٹنے سے 3 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ مسلح افراد کی فائرنگ سے افغان سیاسی تجزیہ نگار احمد سعید شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پرانے راکٹ سے کھیلتے ہوئے 7 بچے اس کے پھٹنے سے جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک اور واقعے میں پریشر ککر بم پھٹنے سے بھی 3 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
News ID 1859856
آپ کا تبصرہ