مہر خبررساں ایجنسی نے شنہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر نے مشرقی ایشیا اور بحرالکاہل کے ممالک کی بحری سلامتی بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ امریکی صدر اوبامہ نے منگل کو منیلا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہ اس خطے کی سلامتی اور بحری نقل وحمل کی آزادی سے متعلق مختلف ممالک کے ساتھ مشترکہ عزم کا اعادہ کرتا ہے اور امریکی بحری امداد معاون ہو گی۔ وائٹ ہائوس نے اگلے دو سال کے دوران مشرقی ایشیا کے ممالک کے لیے 25کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے نئے امدادی پیکج کا اعلان بھی کیا جس میں فلپائن کے لیے سات کروڑ 90 لاکھ ڈالر، ویتنام کے لیے چار کروڑ ڈالر، انڈونیشیا کے لیے دو کروڑ 10 لاکھ ڈالر اور ملائیشیا کے لیے 25 لاکھ ڈالر شامل ہیں۔ ایشیا پیسفک اکنامک کوآپریشن (آپیک) کی سربراہ کانفرنس کے موقع پر منیلا میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ اس کانفرنس میں 21 ممالک کے رہنماوں کے علاوہ دیگر سربراہان مملکت بھی شریک ہو رہے ہیں۔
امریکی صدر نے مشرقی ایشیا اور بحرالکاہل کے ممالک کی بحری سلامتی بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
News ID 1859669
آپ کا تبصرہ