مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی فورسز نے 5 اجتماعی قبریں دریافت کی ہیں جن میں سے 300 لاشیں برآمد ہوئی ہیں اطلاعات کے مطابق یہ تمام لاشیں عراقی شہریوں کی ہیں جنھیں داعش دہشت گردوں نے ہلاک کرکے اجتماعی قبروں میں دفن کیا ہے۔
عراقی سکیورٹی ذرائع کے مطابق ان 5 اجتماعی قبروں سے پہلے بھی سنجار میں اجتماعی قبریں ملی ہیں جن میں وہابی دہشت گردوں نے سیکڑوں عراقی شہریوں کو ہلاک کرکے دفن کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ