مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے تمباکو نوشی کے باعث ملک میں بڑھتی ہوئی اموات کے پیش نظر گھروں میں گریٹ پینے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ہیلتھ ٹائمز ڈاٹ کام میں شائع خبر میں بتایا گیا ہے ڈیپارٹمنٹ آف ہاﺅسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ نے ایک قانون میں پیش کش کی ہے کہ ملک بھر میں شہریوں کے گھروں میں تمباکو نوشی پر پابندی عائد کی جائے گی۔ تجویز میں استعمال شدہ تمباکو کے از سر نو استعمال کے نقصانات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ کہا گیا ہے کہ تمباکو نوشی کے مضر اثرات صرف سموکر تک ہی محدود نہیں رہتے بلکہ اس کے اس کے پاس موجود خواتین اور بچے وغیرہ بھی متاثر ہوتے ہیں ۔ قانونی تجویز کے پیش نظر امریکی سرجن جنرل نے بتایا ہے کہ سالانہ 41000 سے زائد تمباکو نوشی نہ کرنے والے افراد بھی اس کی وجہ سے ہلاک ہو جاتے ہیں۔
امریکہ میں سالانہ 41000 نان سموکرز کی ہلاکت، ملک بھر میں گھروں میں تمباکو نوشی پر پابندی کا فیصلہ
امریکہ نے تمباکو نوشی کے باعث ملک میں بڑھتی ہوئی اموات کے پیش نظر گھروں میں گریٹ پینے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
News ID 1859555
آپ کا تبصرہ