مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ طالبان کی جانب سے 6 افراد کے سرقلم کیئے جانے کے واقعے کیخلاف افغانستان کے دارالحکومت کابل ہزاروں افراد نے طالبان کیخلاف شدیداحتجاج کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کابل میں تاجک، ازبک اور ہزارہ برادری سمیت کئی قبائل کے ہزاروں افراد طالبا ن کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور غیر معمولی احتجاجی مظاہرہ کیا۔ حکام کے مطابق مظاہرے میں دو ہزار افراد نے شرکت کی جنہوں نے طالبان کے ہاتھوں قتل کیئے گئے افراد کی میتیں بھی اٹھا رکھی تھیں۔ یہ لوگ صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکیٹو عبداللہ عبداللہ کے استعفی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ طالبان نے ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے ان تین مردوں اور تین خواتین کو ایک ماہ قبل اغوا کیا تھا۔
طالبان کی جانب سے 6 افراد کے سرقلم کیئے جانے کے واقعے کیخلاف افغانستان کے دارالحکومت کابل ہزاروں افراد نے طالبان کیخلاف شدیداحتجاج کیا ہے۔
News ID 1859516
آپ کا تبصرہ