مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں نوجوان کی ہلاکت کے خلاف کشمیروں کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں ، سرینگر میں کشمیری بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور متعدد شاہراہوں اور سڑکوں کو بلاک کر دیا۔ اس دوران مظاہرین اور بھارتی سیکوریٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں ۔مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے بھارتی سیکوریٹی فورسز نے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔
آپ کا تبصرہ