6 نومبر، 2015، 4:35 PM

فرانس کا اپنی سرحدوں کی نگرانی سخت کرنے کا اعلان

فرانس کا اپنی سرحدوں کی نگرانی سخت کرنے کا اعلان

فرانس کے وزیرخارجہ برنارڈ کیزنیو نے جمعہ کو ایک پرہجوم پریس کانفرنس میں فرانسیسی سرحدوں کی نگرانی سخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے وزیرخارجہ برنارڈ کیزنیو نے جمعہ کو ایک پرہجوم پریس کانفرنس میں فرانسیسی سرحدوں کی نگرانی سخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ رواں ماہ کی 30تاریخ سے 11دسمبر تک جاری رہنے والی موسمی تبدیلیوں سے متعلق عالمی کانفرنس کی سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے کیا گیا ہے۔ وزیرخارجہ برنارڈ کا کہنا ہے کہ یورپی یونین قوانین کے تحت ای یو ممالک میں فری آمد رفت کی قانونی سہولت موجود ہے ، ایسے میں فرانس کا یہ اقدام سیکورٹی تقاضوں کے عین مطابق ہے۔ سرحدوں کی نگرانی کا سخت نظام ایک ماہ تک جاری رہے گا۔ وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ فرانس کی جانب سے تمام ای یو ممالک کوبھی اپنی اپنی سرحدوں کی نگرانی سخت کرنے کا کہا گیا ہے۔

News ID 1859382

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha