مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی کوریا کی صدر پارک گیون ہئی نے شمالی کوریا کی طرف سے خطرے کے پیش نظر ملک کے فوجی اخراجات بڑھانے کے بارے میں اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کی ممکنہ جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے اور کوریائی جزیرہ نما کی صورت حال غیر مستحکم ہونے کے خطرے کے پیش نظر ہمیں ملک کی دفاعی صلاحیت بڑھانا چاہیے تاکہ شمالی کوریا کے خطرے کو دور کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ اپنے ٹھوس موقف کی پاسداری کرتے ہوئے اور دفاعی صلاحیت کا معیار اونچا رکھتے ہوئے طویل المدتی مکالمے اور تعاون کا راستہ ہموار کیا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اگست میں جنوبی اور شمالی کوریا کے سرحدی علاقے میں تصادم کا ذکر کیا جب ایک طرف جنوبی کوریا اور امریکہ اور دوسری طرف شمالی کوریا جنگ شروع کرنے کے لئے تیار تھے۔ لیکن 43 گھنٹوں کے مذاکرات کے بعد فریقین کشیدگی کم کر سکے تھے اور مکالمہ شروع کرنے پر اتفاق کر لیا تھا۔
جنوبی کوریا کی صدر پارک گیون ہئی نے شمالی کوریا کی طرف سے خطرے کے پیش نظر ملک کے فوجی اخراجات بڑھانے کے بارے میں اعلان کیا ہے۔
News ID 1859164
آپ کا تبصرہ