مہر خبررساں ایجنسی نےسکائی نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ نے بحیرۂ روم میں انسانی سمگلنگ روکنے کیلئے ایک اور جنگی بحری جہاز کو لیبیا کے ساحل کی جانب بھیج دیا ہے۔ برطانوی وزیر دفاع مائکل فیلون کا کہنا ہے کہ اس طرح انسانی سمگلنگ کی راہ میں رکاوٹ ڈالی جائے گی۔ اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کی قرار داد کی رو سے جنگی بحری جہازوں کے کمانڈر انسانی سمگلنگ کے شبہے پر کسی کشتی یا جہاز میں گھس کر اس کی تلاشی لے سکتے ہیں، اسے پکڑ سکتے ہیں یا اس کا رخ موڑ سکتے ہیں۔
برطانیہ نے بحیرۂ روم میں انسانی سمگلنگ روکنے کیلئے ایک اور جنگی بحری جہاز کو لیبیا کے ساحل کی جانب بھیج دیا ہے۔
News ID 1859123
آپ کا تبصرہ