22 اکتوبر، 2015، 5:01 PM

مودی کے وزیر نے دلت بچوں کو کتے سے تشبیہ دے دی

مودی کے وزیر نے دلت بچوں کو کتے سے تشبیہ دے دی

ہندوستان کے سابق آرمی چیف اور موجودہ حکومت میں وزیر نے فرید آباد میں دلت بچوں کو زندہ جلانے کے واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی کتے کو پتھر مارے گا تو اس کی ذمہ داری حکومت پر عائد نہیں کی جا سکتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے سابق آرمی چیف اور موجودہ حکومت میں وزیر نے فرید آباد میں دلت بچوں کو زندہ جلانے کے واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی کتے کو پتھر مارے گا تو اس کی ذمہ داری حکومت پر عائد نہیں کی جا سکتی ہے۔ جنرل وی کے سنگھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرید آباد کا واقعہ مرکزی حکومت کی نہیں ریاستی حکومت کی ناکامی ہے، اگر کوئی کتے کو پتھر مارے تو اس کی ذمہ دار حکومت نہیں۔ فریدآباد واقعے سے متعلق بیان پر وی کے سنگھ کو شدید تنقید کا سامنا ہے اور کانگریس نےوی کے سنگھ کے بیان پرحکومت سے معافی کامطالبہ کیا ہے جبکہ نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے اسے شرمناک قرار دیا۔ ہندوستان میں انتہا پسند جماعت بی جے پی کے موجودہ دور حکومت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں اور سکھوں پر حملوں کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر سے زور پکڑ گیا ہے۔

یاد رہے کہ ہندوستان کی ریاست ہریانہ کے ضلع فرید آباد میں ایک دلت خاندان کے گھر کو اونچی ذات کے ہندوؤں نے آگ لگا دی تھی جس سے دو بچے ہلاک ہو گئے تھے۔

News ID 1859039

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha