20 اکتوبر، 2015، 7:55 PM

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بس کھائی میں گرنے سے 14 افراد ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بس کھائی میں گرنے سے 14 افراد ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع ادھم پور میں مسافر بس کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور30 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع ادھم پور میں مسافر بس کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور30 زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ حادثہ آج صبح کشمیر کے علاقے دلسر میں پیش آیا،جب مسافروں سے بھری بس خطر ناک موڑ لیتے ہوئے کھائی میں گر گئی۔ اطلاعات کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال لے جایا گیاہے جس میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

News ID 1859001

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha