14 اکتوبر، 2015، 1:38 AM

پاکستان کے مختلف صوبوں میں داعش کا مضبوط نیٹ ورک موجود

پاکستان کے مختلف صوبوں میں داعش کا مضبوط نیٹ ورک موجود

پاکستان کے صوبہ پنجاب و سندھ اور دیگر صوبوں میں داعش کے نیٹ ورک کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔سی ٹی ڈی نے 53 داعش دہشت گردوں پر مشتمل فہرست بھی تیار کردی ہے جبکہ داعش اور وہابی مراکز کا آپس میں گہرا گٹھ جوڑ ہے طالبان کےحامی وہابی مراکز اب داعش کے حامی بن گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب و سندھ اور دیگر صوبوں میں  داعش کے نیٹ ورک کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔سی ٹی ڈی نے 53 داعش دہشت گردوں پر مشتمل فہرست بھی تیار کرلی ہے جبکہ داعش اور وہابی مراکز کا آپس میں گہرا گٹھ جوڑ ہے طالبان کےحامی وہابی مراکز اب داعش کے حامی بن گئے ہیں۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے عبداللہ یوسف عرف عبدالعزیز عرف ثاقب داعش کا امیر ہے، شاہد کھوکھر حیدرآباد کا رہنے والا ہے، میرپورخاص سےتعلق رکھنےوالا بلال بھی داعش کا دہشت گرد ہے، دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئےٹیمیں تشکیل دےدی گئی ہیں جبکہ صوبہ پنجاب اور دیگر صوبوں میں بھی داعش فعال اور سرگرم ہیں پنجاب کے کئی اضلاع میں داعش کی حمایت میں نعرے بھی لکھے گئے ہیں ۔ پاکستان کے آرمی چیف کے مطابق اسلام آباد میں بھی داعش کے حامی افراد موجود ہیں۔

News ID 1858843

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha