مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کسان پیکج پہلے ہی بجٹ کا حصہ ہے اور وزیر اعظم نواز شریف نے اس کا اعلان کرکے کسانوں کو بے وقوف بنایاہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ کسان پیکیج سیاسی چال ہے جسے ہم نے پہلے ہی دن مسترد کردیا تھا، کسان پیکج بجٹ کا حصہ ہے لیکن اس پرعملدرآمد نہیں کیا گیا، وزیراعظم نے پیکج کا اعلان کرکے کسانوں کو بے وقوف بنایا ہے۔ وزیراعظم بتائیں کہ کیا 16-2015 کے بجٹ میں یہ پیکج شامل نہیں، چاول کے کاشت کاروں کو 5 ہزار روپے سبسڈی دینے کی بات بھی بجٹ 15-2014 میں شامل تھی، بجٹ کے بعد حکومت نے اعلان کرکے کسانوں کو بے وقوف بنایا ہے، وزیراعظم حقیقت نہیں بتارہے، وزیراعظم نواز شریف کسانوں کے لئے اعلان کردہ اقدامات کے حوالے سے بجٹ کا مسودہ سپریم کورٹ میں پیش کردیں، مسودہ پیش کرنے سے یہ کیس ختم ہوجائے گا، قوم کو پتہ چلنا چاہئے کہ حکمران کس طرح انہیں بے وقوف بنارہے ہیں۔
پاکستان کی قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کسان پیکج پہلے ہی بجٹ کا حصہ ہے اور وزیر اعظم نواز شریف نے اس کا اعلان کرکے کسانوں کو بے وقوف بنایاہے۔
News ID 1858686
آپ کا تبصرہ