7 اکتوبر، 2015، 12:36 AM

سندھ حکومت نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کےلئے پاک فوج طلب کرلی

سندھ حکومت نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کےلئے پاک فوج طلب کرلی

پاکستان کے صوبہ سندھ کی حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر محرم الحرام کے دوران امن و امان کےلئے پاک فوج طلب کرلی۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ  کی حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر محرم الحرام کے دوران امن و امان کےلئے پاک فوج طلب کرلی۔اطلاعات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے پاک فوج اور وفاقی حکومت کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاک فوج تعینات کی جائے۔خط میں درخواست کی گئی ہے کہ کراچی میں پاک فوج کی 8 کمپنیاں، حیدرآباد ڈویژن میں 400 فوجی جوان، شہید بے نظیرآباد ڈویژن میں 2 پلاٹون، سکھر ڈویژن کے لیے پاک فوج کی 2 کمپنیاں اور لاڑکانہ ڈویژن کے لیے 700 فوجی جوان تعینات کئے جائیں.

News ID 1858678

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha