مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے انکشاف کیا ہے کہ ہندوستان نے ممبئی حملوں کے بعد پاکستان میں فضائی حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی۔ہندوستانی میگزین’انڈیا ٹو ڈے‘ کے مطابق یہ حیران کن انکشاف سابق پاکستانی وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے بھارتی ٹیلی ویژن پر کیا۔
کرن تھاپر کے شو پر قصوری نے دعویٰ کیا کہ 26نومبر کے ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے بعد، ہندوستان نے مریدکے میں لشکر طیبہ اور جماعت الدعوۃ کو نشانہ بنانے کیلئے پاکستان میں فضائی حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی۔
کرن تھاپر نے قصوری سے سوال کیا کہ 2008 ء میں سینیٹر جان مکین نے مریدکے میں جماعت الدعوۃکے ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے فضائی حملے کے امکان کے لئے آپ سے پوچھا، تو آپ نے کیا کہا کہ پاکستان جواب میں کیا کرے گا؟اس سوال پر خورشید قصوری نے کہا کہ اگر بھارت نے حملہ کیا تو پاک فوج ہندوستان کو منہ توڑ جواب دے گی۔
انٹرویو میں سابق پاکستانی وزیرخارجہ نے یہ بھی کہاکہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کشمیر، سیاچن اور سرکریک کے مسئلے پر بہت زیادہ بیک ڈور بات چیت کی گئی جبکہ کئی دیگر انکشافات کے ساتھ انہوں نے کشمیر میں فوجی دستوں کی واپسی اور سیلف گورننس پر معاہدوں کی تفصیلات بتائیں۔
قصوری نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ پاک فوج اور آئی ایس آئی دونوں ملکوں کے درمیان امن، دوستی اور سلامتی کے معاہدے کی حامی تھی۔
پاکستان کے سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے انکشاف کیا ہے کہ ہندوستان نے ممبئی حملوں کے بعد پاکستان میں فضائی حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی۔
News ID 1858663
آپ کا تبصرہ