9 ستمبر، 2015، 12:16 AM

مشرق وسطی میں ریت کے طوفان کے باعث 2 افراد ہلاک

مشرق وسطی میں ریت کے طوفان کے باعث 2 افراد ہلاک

مشرق وسطی کے ممالک ترکی،شام، لبنان، اسرائیل اور قبرص میں ریت کے طوفان کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا جب کہ لبنان میں طوفان کے باعث 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں  ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مشرق وسطی کے ممالک  ترکی،شام، لبنان، اسرائیل اور قبرص میں ریت کے طوفان کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا جب کہ لبنان میں طوفان کے باعث 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مشرقی وسطیٰ ریاستوں شام، ترکی، لبنان، اسرائیل اور قبرس میں ریت کے طوفان نے نظام زندگی بری طرح درہم برہم کردیا  جس کے باعث متعدد شہرگردو غبار کی لپیٹ میں آگئےاور شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے جب کہ اسکولوں کو بند کر دیا گیا اور مواصلاتی نظام بھی بری طرح متاثر ہوا۔ لبنان حکام کے مطابق مٹی کے طوفان کے باعث 2 افراد ہلاک جب کہ لوگوں کی بڑی تعداد سانس کی تکلیف میں مبتلاہونے کے باعث اسپتالوں کا رخ کررہی ہے ۔

News ID 1857996

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha