مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی تھنک ٹینکس نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان آئندہ 5 سے 10 سالوں میں 350 ایٹمی ہتھیار بنا کر ایٹمی ہتھیار رکھنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن جائے گا۔ امریکی تھنک ٹینکس کارنیج انڈومنٹ فار انٹرنینشنل پیس اور اسٹمسن سینٹر نے اپنی رپورٹس میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان ہندوستان کی جانب سے مسلسل ایٹمی ہتھیاروں کی خریداری اور تیاری کے باعث اپنی ایٹمی صلاحیت میں اضافے کے لئے تیزی سے ایٹمی وار ہیڈ بنا رہا ہے اور اس ٹیکنالوجی میں ہندوستان کو پیچھے چھوڑ چکا ہے۔ ہندوستان کے پاس اس وقت 100 ایٹمی وار ہیڈ ہیں جب کہ پاکستان کے وار ہیڈز کی تعداد 120 ہے اور پاکستان سالانہ 20 وار ہیڈ تیار کر رہا ہے۔
تھنک ٹینکس کی رپورٹ کے مطابق پاکستان آئندہ 5 سے 10 سالوں میں 350 ایٹمی ہتھیار بنا لے گا اورامریکہ اور روس کے بعد پاکستان دنیا کا سب سے زیادہ ایٹمی ہتھیار تیار کرنے والا تیسرا بڑا ملک بنا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ