23 جولائی، 2015، 3:56 PM

مشرف کے وارنٹ گرفتاری معطل

مشرف کے وارنٹ گرفتاری معطل

پاکستان میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے طالبان دہشت گرد رہنماعبدالرشیدغازی قتل کیس میں سابق صدر پرویز پرویزمشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کردیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے طالبان دہشت گرد رہنماعبدالرشیدغازی قتل کیس میں سابق صدر پرویز پرویزمشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کردیئے ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق نے طالبان دہشت گرد رہنما عبدالرشیدغازی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت کی، سماعت کے دوران سابق صدر کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پرویز مشرف کی طبیعت خراب ہے،اس لئے عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے، اکبر بگٹی قتل کیس میں عدالتی حکم پر تشکیل دیئے گئے میڈیکل بورڈ نے اپنی رپورٹ میں بھی یہ بات کی ہے کہ وہ سفر کے قابل نہیں اس لئے عدالت عالیہ سے درخواست ہے کہ ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کئے جائیں۔واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد کامران بشارت مفتی نے طالبان دہشت گرد رہنما عبدالرشید غازی قتل کیس میں حاضری کے حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پر پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔ عبدالرشید غازي کے بھائی عبدالعزیز غازی پشاور اسکول پر طالبان کے دہشت گردانہ حملے کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ طالبان صحیح کام انجام دے رہے ہیں طالبان نے 140 سے زآئد بچوں کو پشاور اکول میں بڑی بے رحمی اور بے دردی کے ساتھ فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

News ID 1856830

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha