مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کی برمنگھم یونیورسٹی کی لائبریری میں قرآن پاک کا ایک نسخہ ملا ہے جسے ممکنہ طور پر قدیم ترین نسخہ تصور کیا جا رہا ہے۔ قرآنی نسخے کا ریڈیو کاربن ٹیسٹ کرایا گیا تو پتہ کہ یہ نسخہ 1370 سال پرانا ہے۔ یہ نسخہ بھیڑ یا بکری کی کھال پر 568 سے 645 صدی عیسوی کے درمیان لکھا گیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ نسخہ لائبریری میں تقریباً ایک صدی سے موجود ہے، اگر ٹیسٹ کا نتیجہ ٹھیک ہے تو پھر یہ قرآن پاک کا قدیم ترین نسخہ ہے۔ یونیورسٹی کے ایک پروفیسر کے مطابق قرآن کا یہ نسخہ حجازی خط میں لکھا گیا ہے ، جس طرح عربی پہلے لکھی جاتی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ حجازی خط کے باعث اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ یہ قدیم ترین نسخہ ہے۔
برطانیہ کی برمنگھم یونیورسٹی کی لائبریری میں قرآن پاک کا ایک نسخہ ملا ہے جسے ممکنہ طور پر قدیم ترین نسخہ تصور کیا جا رہا ہے۔
News ID 1856803
آپ کا تبصرہ