21 جولائی، 2015، 2:03 PM

سعودی عرب ،یمن میں ہلاک ہوجائےگا

سعودی عرب ،یمن میں ہلاک ہوجائےگا

مصر کے معروف تجزیہ نگارمحمد حسنین ہیکل کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ،یمن جنگ کے دلدل میں پھنس کر ہلاک ہوجائےگا ، عالم اسلام میں سعودی عرب اپنی حیثیت کھوچکا ہے، سعودی عرب کا اسلامی نظریہ ،اسلامی اصولوں کے منافی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مصر کے معروف تجزیہ نگارمحمد حسنین ہیکل نے اخبار السفیر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ  سعودی عرب ،یمن جنگ کے دلدل میں پھنس کر ہلاک ہوجائےگا ، عالم اسلام میں سعودی عرب اپنی حیثیت کھوچکا ہے، سعودی عرب کا اسلامی نظریہ ،اسلامی اصولوں کے بالکل منافی ہے۔

محمد حسنین ہیکل نے کہا کہ سعودی عرب اور اس کی ہمنوا خلیجی ریاستیں ، ایران کے مقابلے میں بہت ضعیف اور کمزور ہیں وہ صرف ایران کی شکایت امریکہ سے کرسکتی ہیں وہ ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان معاہدے سے ناراض ہیں ، امریکہ ان کے مطالبات کو پورا نہیں کرسکا اور وہ اس معاہدے کو اپنے ساتھ خیانت قراردے رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ امریکہ ان کو راضی کرنے کی کوشش کررہا ہے، سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں کو جتنا اعتماد امریکہ پر ہے اتنا اعتماد اللہ تعالی پر نہیں۔ جبکہ ایران کو اللہ تعالی پر مکمل اعتماد ہے اور امریکہ پر اعتماد نہیں اور ایران کی کامیابی کی سب سےبڑی وجہ یہی ہے۔ مصری تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ سعودی عرب یمن جنگ میں پھنس کر مر جائے گا ۔ سعودی عرب  عالم اسلام میں اپنی حیثیت کھوچکا ہے۔

News ID 1856783

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha