13 جولائی، 2015، 3:21 AM

کراچی ایک ہفتہ کے اندر چوتھی بار تاریکی میں ڈوب گیا

کراچی ایک ہفتہ کے اندر چوتھی بار تاریکی میں ڈوب گیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کو اتوار کی رات ایک ہفتہ میں چوتھی مرتبہ بجلی کے بریک ڈاؤن کی صورت میں ظلمت اور تاریکی کا سامنا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کو اتوار کی رات ایک ہفتہ میں چوتھی مرتبہ بجلی کے بریک ڈاؤن کی صورت میں ظلمت اور تاریکی کا سامنا ہے۔

کراچی کے شہری  ابھی سنیچر کی رات ہونے والے طویل بریک ڈاؤن سے باہر نکلے ہی تھے کہ اتوار کی رات بھی انہیں سکون نہ مل سکا۔

اطلاعات کے مطابق، بریک ڈاؤن سے گلشن اقبال، گلستان جوہر، ملیر، ماڈل کالونی ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد، گزری ، بفرزون گلشن معمار، سہراب گوٹھ، انچولی ، نیو کراچی سمیت کئی علاقے متاثر ہوئے۔واضح رہے کہ جمعرات اور منگل کی رات بھی کراچی میں اسی قسم کے بجلی کے بریک ڈاؤن ہوئے تھے۔

News ID 1856573

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha