15 جون، 2015، 6:18 PM

جارجیا میں شدید سیلاب کے باعث 12افراد ہلاک

جارجیا میں شدید سیلاب کے باعث 12افراد ہلاک

جارجیاکے دارالحکومت تبلیسی میں شدید سیلاب کے باعث 12افراد ہلاک جبکہ درجنوں افراد بے گھرہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جارجیاکے دارالحکومت تبلیسی میں شدید سیلاب کے باعث 12افراد ہلاک جبکہ درجنوں افراد بے گھرہوگئے ہیں۔ جبکہ وزیراعظم عراکلی گریبشویلی نے سیلاب کی وجہ سے چڑیا گھر سے بھاگنے والے خطرناک جانوروں سے محفوظ رہنے کے لیے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔ چڑیاگھرسے بھاگنے والے جانوروں میں8شیر، متعدد چیتے، ریچھ، دریائی گھوڑے اور 20 بھیڑیے شامل ہیں۔ ایک دریائی بھینسے کو مرکزی چوراہے پر بے ہوش کرنے والی بندوق سے نشانہ بناکر پکڑاگیا، دوسرے جانوروں میں سے بھی 12 کو ماردیا گیاہے تاہم ابھی تک واضح نہیں کہ مزید کتنے جانورلاپتہ ہیں۔ ہیلی کاپٹرزکے ذریعے امدادی کارروائیوں اور تلاش کاعمل جاری ہے جبکہ امدادی کارکن زیرآب آنے والے گھروں میں پھنسے ہوئے لوگوں کوتلاش کررہے ہیں۔ جارجیا کے صدرنے متاثرہ شہرکادورہ کیا اورہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا۔

News ID 1855864

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha