مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ ملک سلمان نے عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت دی ہے۔ عراق وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق عراق کے وزیر اعظم نے کل رات مصری صدر، ترکی کے وزیر اعظم ، اردن کے بادشاہ اور سعودی عرب کے بادشاہ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی ۔ اس گفتگو میں سعودی بادشاہ نے عراقی وزیر اعظم کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت دی ہے۔
مہر نیوز/23 مارچ/ 2015 ء : سعودی عرب کے بادشاہ ملک سلمان نے عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت دی ہے۔
News ID 1852222
آپ کا تبصرہ