مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب افغان فورسزکی کارروائی میں 18 طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ فورسز نے 3 پاکستانی دہشت گردوں کو بھی گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق افغان فورسز نے پاک افغان سرحد سے ملحقہ صوبہ ننگرہار میں آپریشن کے دوران 18 طالبان دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ کارروائی میں 26 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے، صوبائی پولیس چیف کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر فورسز نے کارروائی کی جس کے دوران 4 دہشت گردوں سمیت 3 پاکستانیوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران ایک افغان سیکیورٹی اہلکارہلاک جب کہ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
مہر نیوز/6 فروری/ 2015 ء : پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب افغان فورسزکی کارروائی میں 18 طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ فورسز نے 3 پاکستانی دہشت گردوں کو بھی گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
News ID 1849546
آپ کا تبصرہ