5 دسمبر، 2014، 3:07 PM

افغانستان

افغانستان میں5 پاکستانی طالبان سمیت 30 طالبان دہشت گرد ہلاک

افغانستان میں5 پاکستانی طالبان سمیت 30 طالبان دہشت گرد ہلاک

مہر نیوز/5 دسمبر/ 2014 ء : افغانستان کے صوبے نورستان میں نیٹو کے فضائی حملے میں 5 پاکستانی طالبان ہلاک جب کہ طالبان کے حملوں میں 7 افغان سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے، صوبے ننگر ہار میں ڈرون حملے میں 25 طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہافغانستان کے صوبے نورستان میں نیٹو کے فضائی حملے میں 5 پاکستانی طالبان ہلاک جب کہ طالبان کے حملوں میں 7 افغان سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے، صوبے ننگر ہار میں ڈرون حملے میں 25 طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئےہیں۔ افغان انٹیلی جنس نے کابل میں کارروائی کے دوران3غیرملکیوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے3ملین یورواور ڈالرکی جعلی کرنسی برآمدکرلی۔ نیٹو فورسز نے صوبے نورستان میں فضائی حملہ کر کے 5 پاکستانی طالبان دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ مشرقی علاقوں میں دہشت گرد اکٹھے ہو کر فورسز پر حملے کر رہے تھے۔

News ID 1845634

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha