مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے سکیورٹی دستوں نے 2 ہزار کلو سے زائد مضر صحت پاکستانی گوشت قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مشرقی صوبہ ننگر ہار میں افغان سکیورٹی فورسز نے پاکستان سے لائے جانے والا 2 ہزار کلو سے زائد مضر صحت گوشت قبضے میں لیا ہے۔صوبائی گورنر کے ترجمان عطاء اللہ کھوگیانی کے مطابق مضر صحت گوشت طورخم بارڈر کے ذریعے پاکستان سے افغانستان لایا گیا تھا۔ مضر صحت گوشت کی منتقلی کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
افغانستان کے سکیورٹی دستوں نے 2 ہزار کلو سے زائد مضر صحت پاکستانی گوشت قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔
News ID 1870226
آپ کا تبصرہ