13 نومبر، 2014، 5:33 PM

افغانستان

افغانستان میں امریکی ڈرون حملے اور فورسز کی کارروائی میں 27 طالبان ہلاک

افغانستان میں امریکی ڈرون حملے اور فورسز کی کارروائی میں 27 طالبان ہلاک

مہر نیوز/13 نومبر/2014 : افغانستان میں امریکی ڈرون حملے اور سیکیورٹی فورسزکے آپریشن میں طالبان لیڈرسمیت 27 طالبان دہشت گرد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبرساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں امریکی ڈرون حملے اور سیکیورٹی فورسزکے آپریشن میں طالبان لیڈرسمیت 27 طالبان دہشت گرد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق مشرقی صوبے ننگرہار میں امریکی ڈرون طیارے کے حملے میں اہم طالبان لیڈرسمیت 6 دہشت گردمارے گئے۔ ادھر افغان سیکیورٹی فورسز نے مختلف صوبوں میں آپریشن کے دوران 21 طالبان دہشت ہلاک کردیئے ہیں۔ وزارت داخلہ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان نیشنل پولیس،آرمی اورانٹیلی جنس نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مشترکہ طور پر آپریشن کیا جس میں 14 دہشت گرد زخمی بھی ہوگئے۔ آپریشن صوبے قندوز، نورستان، لوگر، پکتیا، خوست، پکتیکا، زابل، قندھار، غزنی، ارزگان، لغمان اور کنٹر میں کیا گیا اور مختلف اقسام کے ہتھیار اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔

News ID 1844349

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha