مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکہ کے ساتھ سکیورٹی معاہدے کے خلاف افغان شہریوں نے سڑکوں پر نکل ک ر مظاہرہ کیا ہے۔معاہدے کے تحت امریکی فوج 2014ء کے بعد بھی افغانستان میں رہے گی۔ افغانستان میں امریکی فوجوں کی موجودگی کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کے دوران افغان شہریوں نے امریکہ سے کیے جانے والے سکیورٹی معاہدے پر احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کے ذریعے افغانستان کو امریکہ کے ہاتھوں فروخت کردیا گیا ہے اور اس معاہدے سے افغانستان کے استقلال کو زبردست دھچکا لگا ہے۔
مہر نیوز/13 اکتوبر/ 2014 ء :افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکہ کے ساتھ سکیورٹی معاہدے کے خلاف افغان شہریوں نے سڑکوں پر نکل ک ر مظاہرہ کیا ہے۔
News ID 1842184
آپ کا تبصرہ