16 ستمبر، 2014، 11:21 AM

کراچي

کراچی میں باپ اور بیٹے سمیت 5 افراد ہلاک

کراچی میں باپ اور بیٹے سمیت 5 افراد ہلاک

مہر نیوز/16 ستمبر/ 2014 ء :پاکستان کے شہر کراچي میں اورنگی ٹاؤن میں ہوٹل پر بیٹھے باپ اور بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گيا جبکہ شہر کے دیگر علاقوں سے خاتون سمیت 3 افراد کی پرتشدد لاشیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچي میں اورنگی ٹاؤن میں ہوٹل پر بیٹھے باپ اور بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گيا جبکہ شہر کے دیگر علاقوں سے خاتون سمیت 3 افراد کی پرتشدد لاشیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی سیکٹر گیارہ میں صابری چوک پر نامعلوم مسلح افراد  نے فائرنگ کرکے ہوٹل پر بیٹھے باپ رشید اور بیٹے عادل کو قتل کردیا، رشید کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے اور وہ گزشتہ شہری حکومت میں جنرل کونسلر بھی رہ چکا ہے۔ملیر کے میمن گوٹھ سے ایک خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ہے جس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ کورنگی میں زمان ٹاون سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی جس کی شناخت 40 سالہ جاوید کے نام سے کرلی گئی ہے، اس کے علاوہ گلبہار کے قبرستان سے بھی ایک شخسص کی لاش ملی ہے جسے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

News ID 1840724

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha