9 ستمبر، 2014، 11:04 PM

عربی امریکی اتحاد

داعش دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے امریکہ اور عرب ممالک کا اجلاس

داعش دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے امریکہ اور عرب ممالک کا اجلاس

مہر نیوز/9 ستمبر/ 2014 ء : غیر ملکی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ میں داعش دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے امریکہ اور عرب ممالک کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوگا اس سے قبل امریکہ نے سعودی عرب اور بعض دیگر عرب ممالک کے تعاون سے داعش کی شام میں بھر پور مدد کی تھی اور اب امیرکہ انھیں عرب مالک کے ساتھ ملکر داعش دہشت گردوں کو ختم کرنا چاہتا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے شہر جدہ میں داعش دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے امریکہ اور عرب ممالک کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوگا اس سے قبل امریکہ نے سعودی عرب اور بعض دیگر عرب ممالک کے تعاون سے داعش کی شام میں بھر پور مدد کی تھی اور اب امریکہ انھیں عرب مالک کے ساتھ ملکر داعش دہشت گردوں کو ختم کرنا چاہتا ہے۔یہ اجلاس بدھ اور جمعرات کو سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقد ہوگا۔اس اجلاس میں خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک، مصر، اردن اورعراق کے وزراء خارجہ شرکت کریں گے۔ اس اجلاس میں داعش دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے پر غور کیا جائے گا۔ عرب ذرائع کے مطابق داعش کے پاس جو ہتھیار ہیں وہ امریکی ساخت کے ہیں اور داعش دہشت گردوں کو یہ ہتھیار سعودی عرب کے توسط سے مل رہے ہیں۔

News ID 1840448

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha