24 اگست، 2014، 2:32 PM

غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، 3 بچوں سمیت 9 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، 3 بچوں سمیت 9 فلسطینی شہید

مہر نیوز/24 اگست / 2014 ء : اسرائیلی فوج نے غزہ میں بمباری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 3 بچوں سمیت مزید 9 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں بمباری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 3 بچوں سمیت مزید 9 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ اسرائیلی فوج نے ہفتے کو غزہ میں 55 مقامات کو نشانہ بنایا جبکہ حماس نے صہیونی علاقے میں 45 راکٹ فائر کیے۔ اسرائیلی بمباری میں خان یونس میں 3 مساجد بھی شہید ہوگئیں۔ اب تک 2100 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ فلسطین کے طبی عملے اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ ہلاکتیں وسطی غزہ میں اس وقت ہوئیں جب ایک مکان بمباری کا نشانہ بنا۔ مصر میں ہونے والے مذاکرات میں شریک حماس کے ایک سینئر رہنما نے کہا ہے کہ ان کی تنظیم عالمی عدالت ( آئی سی سی) میں فلسطین کی طرف سے دائر کی جانے والی کسی بھی درخواست کی حمایت کرے گی۔ موسیٰ ابو مرزوق کے مطابق حماس نے اس سلسلے میں صدر محمود عباس کی طرف سے دی جانے والی دستاویز پر دستخط کر دیے ہیں۔

News ID 1839774

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha