1 اگست، 2014، 6:57 PM

شام میں داعش کے دہشت گردوں اور کردوں میں جھڑپیں، 50 افراد ہلاک

شام میں داعش کے دہشت گردوں اور کردوں میں جھڑپیں، 50 افراد ہلاک

مہر نیوز/1 اگست / 2014 ء : شام میں وہابی دہشت گرد گروپ داعش اورکردش پیپلز پروٹیکشن یونٹ کے اہلکاروں میں جھڑپوں کے دوران دونوں اطراف سے 50 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں  وہابی دہشت گرد گروپ داعش اورکردش پیپلز پروٹیکشن یونٹ کے اہلکاروں میں جھڑپوں کے دوران دونوں اطراف سے 50 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ صوبہ حلب میں جھڑپوں کے دوران کردوں نے داعش جنگجوئوں کی کئی پوزیشنز پر بھی قبضہ کر لیا، شامی علاقے عین العرب میں جھڑپ کے دوران کردش پیپلز پروٹیکشن یونٹ کے15 اہلکار اور 35 باغی مارے گئے، لڑائی کے باعث متعدد عمارتیں بھی تباہ ہوگئیں، شام کے مشرقی علاقے میں باغیوں اور سنی قبائل میں بھی جھڑپوں کی اطلاعات ہیں، داعش کے جنگجوئوں نے صوبہ حلب کے علاقے ہساکے میں سرکاری فورسز کی کئی پوسٹوں پر حملہ کیا۔

News ID 1838889

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha