28 فروری، 2014، 1:51 PM

ایرانی وزیر خارجہ کی ہندوستان کے نائب صدر سے ملاقات

ایرانی وزیر خارجہ کی ہندوستان کے نائب صدر سے ملاقات

مہر نیوز/ 28 فروری/ 2014 ء :اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف آجکل ہندوستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے آج صبح ہندوستان کے نائب صدر حامد انصاری کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف آجکل ہندوستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے آج صبح ہندوستان کے نائب صدر حامد انصاری کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائي مسائل اور عالمی امور پر تبادلہ خيال کیا ۔ ہندوستان میں مقیم ایرانیوں کو درپیش مسائل  اور ویزے کی مشکلات کے بارے میں بات چيت ہوئي ۔ اس ملاقات میں ہندوستان کے نائب صدر حامد انصاری نے ایران اور ہندوستان کے باہمی روابط کو تاریخی اور دوستانہ روابط قراردیتے ہوئے کہا کہ علاقائي امن و سلامتی میں ایران کا کردار بہت ہی اہم ہے۔

News ID 1833759

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha