مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت ، طالبان دہشت گردوں کا ہاتھ روکنے کے بجائے ان سے امن کی بھیک مانگ رہی ہے۔ اس نے کہا کہ طالبان کے ساتھ نرمی پاکستانی عوام کے ساتھ خیانت ہےاور ایسے موقع پر وزیراعظم اور آرمی چیف کو کارروائی کے فیصلے میں مزید تاخیر نہیں کرنی چاہئے۔اطلاعات کے مطابق پشاور میں دہشت گردوں کے حملے میں فوج کے میجرکی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہاکہ ایک طرف مذاکرات کا کھیل جاری ہے اوردوسری جانب ریاست کے دشمن مسلح افواج کے جوانوں اور پولیس کے افسروں کو شہید کر رہے ہیں، آخرحکومت کو مزید کتنے فوجی افسروں، جوانوں اور شہریوں کی ہلاکت کا انتظار ہے۔
مہر نیوز/ 18 فروری/ 2014 ء :پاکستان کی سیاسی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت ، طالبان دہشت گردوں کا ہاتھ روکنے کے بجائے ان سے امن کی بھیک مانگ رہی ہے۔
News ID 1833456
آپ کا تبصرہ