17 مئی، 2013، 1:11 PM

بنگلہ دیش

بنگلہ دیش میں سمندری طوفان سے14 افراد ہلاک

بنگلہ دیش میں سمندری طوفان سے14 افراد ہلاک

مہر نیوز/17 مئی /2013ء:بنگلہ دیش کے جنوبی ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان مہاسین سے 14 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش کے جنوبی ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان مہاسین سے 14 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق سمندری طوفان کی شدت میں کمی کی وجہ سے بڑے پیمانے پر نقصان نہیں ہوا ہے۔ساحلی علاقوں میں سوکلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں ، تیز ہواوٴں اور بارشوں کے سبب ہزاروں گھروں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔متاثرہ ساحلی علاقوں سے تقریبا10لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

News ID 1821955

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha