مہرخبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کی بائین بازو کی عوامی انقلابی جماعت نے ایک بیان میں ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان کو قتل کرنے کی دھمکی دی ہے بائیں بازو کی پارٹی نے ایک بیان میں ترکی کے وزير اعظم رجب طیب اردوغان کی امریکہ اور اسرائیل نواز پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے اردوغان کوخطے میں امریکی اور اسرائیلی آلہ کار قراردیا ہے۔
بیان میں امریکی مفادات پر بھی حملے کی دھمکی دی گئی ہے ، بیان میں کہا گیا ہے کہ انقلابی پارٹی کے اہلکاروں کا اگلا ہدف ترک وزیر اعظم رجب طیب اردوغان ہوگا۔ واضح رہے کہ بائیں بازو کی انقلابی جماعت کے ایک رکن نے چند روز قبل انقرہ میں امریکی سفارتخانہ پر خودکش حملہ کیا تھا جس میں دو افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
آپ کا تبصرہ