مہرخبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لندن میں قائم انویسٹیگیٹو جرنلزم کے بیورو کی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے امریکہ پاکستان کے قبائلی علاقے میں کیے جانے والے ڈرونز حملوں میں دانستہ طور پرپاکستانی شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے امریکہ پاکستانی شہریوں کو جان بوجھ کر قتل کررہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی خفیہ ادارہ سی آئی اے ڈرون حملوں کے بعد لاشوں کو اٹھانے یا ان کی تدفین کے لیے جمع ہونے والے شہریوں کو بھی نشانہ بناتی ہے۔ اس رپورٹ کے بعد امریکی صدر باراک اوبامہ کا وہ دعوی جھوٹا ثابت ہوگيا ہے جس میں اس نے پاکستان میں ڈرون حملوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ حملے طالبان شدت پسندوں کے خۂاف کئے جاتے ہیں۔ یہ رپورٹ ڈرون حملوں میں موجود عینی شاہدین کے بیانات پر مبنی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں نہ صرف عام شہری مارے جاتے رہے ہیں بلکہ قبائلی کونسل کے اجلاسوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ذرائع کے مطابق امریکی حکومت قاتل حکومت ہے اور اس کے خلاف بین الاقوامی عدالت میں مقدمہ قائم کرنا چاہیے۔
مہر نیوز-5 فروری 2012ء: لندن میں شائع ہونے والی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے امریکہ پاکستان کے قبائلی علاقے میں کیے جانے والے ڈرونز حملوں میں دانستہ طور پرپاکستانی شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے امریکہ پاکستانی شہریوں کو جان بوجھ کر قتل کررہا ہے۔
News ID 1526446
آپ کا تبصرہ