10 اپریل، 2011، 2:38 PM

سید حسن نصراللہ

سعد حریری کی حزب اللہ کے خلاف بعض سازشوں کا پردہ چاک

سعد حریری کی حزب اللہ کے خلاف بعض سازشوں کا پردہ چاک

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے حزب اللہ کے خلاف سعد حریری کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعد حریری اسرائیلی ہے یا نہیں لیکن اسکی باتیں اور اس کی منطق اسرائیلی منطق ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے حزب اللہ کے خلاف سعد حریری کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعد حریری اسرائیلی ہے یا نہیں لیکن اسکی باتیں اور اس کی منطق اسرائیلی منطق ہے۔انھوں نے کہا کہ ایران لبنان اور لبنانی قوم کا حامی ہے جس  نے سخت ترین شرائط میں لبنانی عوام کی مدد کی، سعد حریری کی برطرفی میں ایران کا ہاتھ نہیں بلکہ لبنانی پارلمینٹ کا ہاتھ ہے جس نے سعد حریری کے خلاف عدم اعتماد کا ووٹ دیکر اسے برطرف کیا ہے۔واضح رہے کہ لبنان کے سابق اور موجودہ عبوری وزير اعظم سعد حریری  کو لبنان کی پارلیمنٹ نے عدم اعتماد کا ووٹ دیکر قدرت سے الگ کردیا کیونکہ سعد حریری کے پارٹی کے کچھ لوگ سعد حریری کی حمایت سے دستبردار ہوگئے تھے جس کی وجہ سے سعد حریری کی حکومت گر گئی تھی اور لبنان کے صدر نے نجیب میقاتی کو کابینہ تشکیل دینے کے لئے کہا ہے سعد حریری اور نجیب میقاتی دونوں سنی ہیں ۔

News ID 1285601

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha