26 جنوری، 2011، 11:58 AM

ہندوستان

ہندوستان میں آج یوم جمہوریہ منایا جارہا ہے

ہندوستان میں آج یوم جمہوریہ منایا جارہا ہے

ہندوستان میں آج قومی جوش و خروش کے ساتھ یوم جمہوریہ منایا جارہا ہے یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب نئی دہلی میں ہوگی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں آج قومی جوش و خروش کے ساتھ یوم جمہوریہ منایا جارہا ہے یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب نئی دہلی میں ہوگی۔جہاں 35ہزار سیکیورٹی اہل کار تعینات ہیں جبکہ دیگر شہروں میں بھی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔جبکہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں علیحدگی پسند تنظیموں نے آج یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے کشمیر ذرائع ابلاغ  کے مطابق حریت رہنماؤں کی یوم سیاہ منانے کی اپیل پر آج کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جائے گی ،،تجارتی مراکز ،دفاتر ،بینک اور عدالتیں بند رہیں گی۔

News ID 1239787

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha