20 جنوری، 2011، 11:31 AM

عرب

عرب ممالک نےیہودی بستیوں کی تعمیر کے خلاف سلامتی کونسل میں قرار دادپیش کی ہے

عرب ممالک نےیہودی بستیوں کی تعمیر کے خلاف سلامتی کونسل میں قرار دادپیش کی ہے

عرب ممالک نے باضابطہ طور پر اقوامِ متحدہ میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی غیر قانونی تعمیر کے خلاف سلامتی کونسل میں قرار داد پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عرب ممالک نے باضابطہ طور پر اقوامِ متحدہ میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی غیر قانونی تعمیر کے خلاف سلامتی کونسل میں قرار داد پیش کی ہے۔قرار داد پر امریکہ کی جانب سے سخت  برہمی اورردِ عمل سامنے آیا ہے اورخیال کیا جاتا ہے کہ امریکہ امریکہ اسرائیل کی حمایت کرتے ہوئے عربوں کی قرارداد پر ویٹو کا حق استعمال کرے گا۔فلسطینی حکام کے مطابق اس قرار داد کو اقوامِ متحدہ لے جانے کا مقصد امریکہ کی جانب سے کی گئی اُن کوششوں میں ناکامی ہے جس میں امریکہ نے اسرائیل کو فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر روکنے کی کوشش کی تھی۔ امریکہ نےہمیشہ اسرائیل کی حمایت کی ہے اور اس نے اسرائیل کی حمایت کئی کئی قراردادوں کو ویٹو کیا ہے،  اسلامی مبصرین کا کہنا ہے کہ عرب رہنماؤں کی طرف سے  امریکہ کی اقتصادی امداد درحقیقت اسرائیل کی مدد ہے اور عرب رہنماؤں کو امریکہ کے ساتھ تعلقات میں جدید نظر رکنی چاہیے۔

واضح رہے کہ سنہ انیس سو سرسٹھ کی جنگ کے بعد اسرائیل نے غرب اردن کے علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا اور اس نے ان علاقوں میں سو سے زائد بستیوں میں پانچ لاکھ یہودیوں کو بسایا ہے۔عالمی قوانین کے مطابق اس طرح کی بستیاں غیر قانونی ہیں لیکن اسرائیل غیر قانونی عمل کو جاری رکھے ہوئے ہے اور امریکہ اس کے غیر قانوی عمل کی حمایت کررہا ہے۔

News ID 1236588

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha