14 مارچ، 2010، 9:03 PM

رہبر معظم انقلاب اسلامی

محمد پاکپور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے سربراہ مقرر

محمد پاکپور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے سربراہ مقرر

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں میجرجنرل محمد پاکپور کوسپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کا سربراہ مقررکیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں میجرجنرل محمد پاکپور کوسپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کا سربراہ مقررکیا ہے۔

رہبر معظم کے حکم کا متن حسب ذيل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

میجرجنرل محمد پاکپور، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر کی تجویز اور ماضی میں گرانقدر خدمات اور مؤثر تجربات کی بنا پر آپ کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کا سربراہ مقرر کرتا ہوں۔

متعہد افراد اور تخلیقاتی طریقوں سے استفادہ ،جدید ٹیکنالوجی سے بہرہ مندی اور سپاہ کی کارکردگی کو بہتر و مؤثربنانے کی آپ سےتوقع کی جاتی ہے۔

اللہ تعالی کی بارگاہ سے سب کی توفیقات کا طالب ہوں۔

سید علی خامنہ ای

23/12/88

News ID 1051766

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha