رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایڈمرل "تنگسیری  " کو سپاہ کی بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کردیا

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایڈمرل علی رضا "تنگسیری " کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں  ایڈمرل علی رضا " تنگسیری  " کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کردیا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے حکم میں فرمایا: سپاہ کے سربراہ کی تجویز، آپ کی شائستگی  ۔ تعہد اور گرانقدر تجربات کی بناپر آپ کا سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کرتا ہوں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے سپاہ کی بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل پاسدار علی فدوی کی مخلصانہ اور گرانقدر خدمات پر شکریہ ادا کیا اور انھیں ایکد وسرے حکم میں سپاہ کا کوآرڈینیٹر مقرر کردیا ہے۔

News Code 1883311

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =