31 دسمبر، 2008، 6:29 PM

احتجاجی مظاہرہ

غزہ میں اسرائیلی بربریت کے خلاف تہران میں طلباء کا زبردست احتجاجی مظاہرہ

غزہ میں اسرائیلی بربریت کے خلاف تہران میں طلباء کا زبردست احتجاجی مظاہرہ

تہران میں آج پانچویں دن بھی طلباء اور عوام کے مختلف طبقات نے غزہ کے فلسطینی مسلمانوں کی حمایت اور اسرائيل ظلم و بربریت کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ہے اور اسرائیل ، امریکہ اور برطانیہ کے پرچموں کو نذر آتش کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران میں آج پانچویں دن بھی ہزاروں طلباء اور عوام کے مختلف طبقات نے غزہ کے فلسطینی مسلمانوں کی حمایت اور اسرائيل ظلم و بربریت کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ہے اور اسرائیل ، امریکہ اور برطانیہ کے پرچموں کو نذر آتش کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق طلباء نے برطانوی سفارتخانے میں گھس کر برطانوی پرچم اتار دیا ۔ہزاروں طلباء تہران کے فلسطین اسکوائر کے سامنے جمع ہوئے اور اسرائیل مخالف نعرے لگائے۔طلبہ نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری غزہ کے خلاف اسرائیلی جارحیت روکنے کے لئے سخت موقف اختیار کرے۔ ادھر اطلاعات مظہر ہیں کہ سعودی عرب میں کسی کو اسرائیل کے خلاف مظاہرہ کرنے کی اجازت نہیں ہے قطیف میں غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں  شیعہ مظاہرین پر پولیس نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو شہید اور 8 کو زخمی کردیا ہے جسےواضح ہوتا ہے کہ سعودی وہابی اسرائیلیوں کے ہمنوا اور ان کے ساتھ ہیں  پوری دنیا میں مظاہرے ہوئے لیکن سعودی عرب سے مظاہروں کی کوئی خبر نہیں ہے ایک شیعہ علاقہ میں ہوئے انھیں بھی سعودی یوہودی پولیس نے کچل دیا ہے۔

 

News ID 810107

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha