2 ستمبر، 2008، 12:02 PM

امریکہ

امریکہ میں ایک چھوٹے طیارہ کے حادثے میں 3 افراد ہلاک

امریکہ میں ایک چھوٹے طیارہ کے حادثے میں 3 افراد ہلاک

امریکہ میں ایک چھوٹا کارگو طیارہ تباہ ہونے سے عملے کے تمام تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں ایک چھوٹا کارگو طیارہ تباہ ہونے سے عملے کے تمام تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔۔حکام کے مطابق حادثہ ریاست اوہایو کے ایئر پورٹ کے قریب پیش آیا۔ حادثے سے کچھ دیر قبل پائلٹ نے لینڈنگ کی اجازت مانگی تھی تاہم اس نے کہا تھا کہ طیارے میں ایمرجنسی آلات کی ضرورت نہیں ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے کے فوری بعد اس میں آگ لگ گئی اور اس میں سوار تینوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

 

News ID 742790

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha