مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدارت کے ڈیموکریٹِک امیدوار باراک اوبامہ نے آج لندن میں برطانوی وزیر اعظم گورڈن براؤن سے ملاقات کی ہے۔وہ برطانوی حزب اختلاف کے رہنما ڈیوِڈ کیمرون سے بھی ملیں گے۔ باراک اوبامہ مشرق وسطی اور یورپ کے اپنے دورے کے اختتام پر جمعہ کی شام لندن پہنچے۔ لندن میں سنیچر کو انہوں نے سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر سے بھی ملاقات کی ہے۔
یورپی دورے پر اوبامہ نے جرمنی کے شہر برلن میں امریکی خارجہ پالیسی پر ایک اہم خطاب کیا تھا اور فرانس میں صدر نکولا سرکوزی سے ملاقات کی۔ فرانس اور بالخصوص جرمنی میں عوام نے ان کا اچھا خیرمقدم کیا لیکن لندن میں وہ پذیرائی نہیں ملی ۔
آپ کا تبصرہ