فرانس کے صدر نکولا سارکوزی نے پیرس میں لبنان کے صدر میشال سلیمان اور پھر شام کے صدر بشار الاسد سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ شام اور لبنان باہمی تعلقات بحال کرنے پر رضامند ہوگئے ہیں۔
مہر خبررسان ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے صدر نکولا سارکوزی نے پیرس میں لبنان کے صدر میشال سلیمان اور پھر شام کے صدر بشار الاسد سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ شام اور لبنان باہمی تعلقات بحال کرنے پر رضامند ہوگئے ہیں۔ سارکوزی نے کہا ہے امید ہے کہ شام لبنان مین اور لبنان میں شام میں اپنا سفارتخانے عنقریت کھول دیں گے اگرچہ دونوں ممالک کی جانب سے اس بارے میں کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے لیکن مسٹر سارکوزی نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے انہیں یہ اعلان کرنے کا اختیار دیا ہے۔ ادھر شام کے صدر نےفرانس پر زوردیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کرے ۔ بشار اسد نے کہا کہ فرانس جیسے ملک کے لئے امریکہ کی تقلید کرنا صحیح نہیں ہے اور اسے بین الاقوامی امور میں امریکہ کی پیروی کے بجائے مستقل عمل کرنا چاہیے۔
News ID 715462
آپ کا تبصرہ