17 جون، 2008، 8:30 PM

بشار الاسد

شام کے صدر بشار الاسد ہندوستان کے دورے پر آج دہلی پہنچ رہے ہیں

شام کے صدر بشار الاسد ہندوستان کے دورے پر آج دہلی پہنچ رہے ہیں

شام کے صدر بشار الاسد ہندوستان کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر منگل کو دہلی پہنچ رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صدر بشار الاسد ہندوستان کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر منگل کو دہلی پہنچ رہے ہیں۔گزشتہ تیس برس میں شام کے کسی صدر کا ہندوستان کا پہلا دورہ ہے اور اس دورے کو دونوں ملکوں میں بہت اہمیت دی جا رہی ہے۔ شام کے صدر اس دورے کے دوران اپنی ہندوستانی ہم منصب پرتیبھا پاٹل اور وزیراعظم منموہن سنگھ سے بھی ملاقات کريں گے۔ صدر بشار الاسد کے ہمراہ شام کے وزیرِخارجہ ولید المعلم، وزیر اقتصادیات و تجارت عامر حسنی لطیفی اور مواصلات و ٹیکنالوجی کے وزیر عماد ثیونی سمیت ایک بڑا وفد بھی دہلی پہنچ رہا ہے۔

 

 

News ID 701363

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha